پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر نو درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردئیے۔پشاورہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے دائرنودرخواستوں پر جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی،سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل جواد خان، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے آٹھ درخواستوں پر وفاقی وصوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی،نور بی بی کی جانب سے دائر ایک درخواست میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اس کیس میں ایف آئی آر درج ہو چکی ہے،جس پر عدالت نے مذکورہ درخواست نمٹا دی۔
لاپتہ افراد بازیابی کیس ،پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے۔
Aug 11, 2025 | 16:03