پی آئی اے نے سپین کے شہر بارسلونا کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا گیا
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے بیرون ملک پروازوں کے روٹس میں اضافہ کردیا ہے، سپین کے شہر بارسلونا کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے سات سو انہتر آج صبح اسلام آباد روانہ ہوئی۔ پی آئی اے بارسلونا کے لئے ہفتہ واردو پروازیں چلائے گا۔ ایک پرواز اتوار کو اسلام آباد جبکہ دوسری منگل کو لاہور سے روانہ ہوا کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سانحہ حویلیاں کے باعث نئی پروازوں کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی تھیں، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے مسافروں کو رخصت کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بارسلونا کےلئے پروازوں کا آغاز دو سال کے وقفہ کے بعد کیا گیا ہے جس سے مسافروں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔