پی آئی اے نےحادثے کاشکار طیارے کےانجن میں کسی خرابی کی تردید کردی
پی آئی اے کےترجمان کےمطابق تحقیقات کےاس مرحلے پر یہ تاثر دینا کہ جہاز کے ایک انجن کا الٹا چلنا حادثے کاباعث بنا،،ایسا کہنا قبل از وقت ہے،،انہوں نے کہا،،کہ اس قسم کی قیاس آرائیوں سے عوام غلط نتائج اخذ کرسکتے ہیں،،طیارے کے دونوں انجن ٹیک آف کے وقت بالکل ٹھیک کام کر رہے تھے،،دوران پرواز کوئی مسئلہ ہوا،،جو حادثےکا باعث بنا،،ترجمان کاکہناتھا،،کہ حادثے کی مکمل تحقیقات سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کر رہاہے،،جائے حادثہ سےملنے والی اشیا تحقیقات میں اہم معلومات فراہم کرسکتی ہیں،،وزیراعظم نے بھی ہدایات دی ہیں،،کہ تحقیقات کاعمل شفاف،،غیرجانب دار اور منصفانہ ہوا،،اور سچ عوام کے سامنے جلد لایا جائے،،انہوں نےمیڈیا سے درخواست کی،،کہ تحقیقات مکمل ہونے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا
جائے،،