بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نےلا فرم سے تیرہ کروڑ روپے برآمد کرلیے جن میں دو کروڑ کے نئے نوٹ بھی شامل ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کرائم برانچ کی جانب سے ٹی اینڈ ٹی نامی لا فارم پر چھاپہ مارا گیا ،،اس دوران الماریوں اور بیگز میں رکھے گئے تیرہ کروڑ روپے ضبط کرلیے گئے ۔کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ رقم میں دو کروڑ کے نئے نوٹ بھی شامل ہیں ،،پولیس نے لا فرم کے مالک کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران نئے نوٹوں کی برآمدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ،،اس سے قبل کرناٹک میں بھی باتھ روم میں چھپائے گئے پانچ کروڑ کے نئے نوٹ برآمد کیے گئےتھے ۔۔۔۔۔