لاہورمیں سجا رنگارنگ برائیڈل فیشن ویک تین روز تک جاری رہنے کے بعد کامیابی کی منازل طے کرتا ہوا آج اختتام پذیر ہو گیا۔

برائیڈل ویک کے تیسرے اور آخری روز بھی خوبروماڈلز نے چکاچوند روشنیوں میں زرق برق عروسی ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی تو حاضرین نے بھی خوب دل کھول کر داد دی،،
برائیڈل شو کے آخری روز مجموعی طور پر 15 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کی،میوزک کے تڑکے نے بھی برائیڈل شو کا مزا دوبالا کر دیا۔ شو میں خواتین کے عروسی ملبوسات کے ساتھ مردوں کے پہناوے بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔جوکہ دیکھنے والوں کو خوب بھائےہرکسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کا دن ایسا ہو کہ ہر کوئی اسے یاد رکھے ایسے میں اس طرح کے برائیڈل شوز اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے اور فیشن کی جدت کو مدنطر رکھتے ہوئے ملبوسات کی سلیکشن میں معاون ثابت ہوتے ہیں