برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھاری نقصانات کے باوجود داعش کو ابھی شکست نہیں ہوئی۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے ملک سے داعش کے خاتمے کے اعلان کے بعد بغداد کو خبردار کیا ہے کہ بھاری نقصانات کے باوجود داعش کو ابھی شکست نہیں ہوئی، یہ انتہاپسند گروپ اب بھی خطے کیلئے خطرہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دورہ بغداد کے دوران انہوں نے عراق کے استحکام کیلئے 3 کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، جس میں 2 کروڑ پاؤنڈ انسانی بنیادوں پر معاونت جبکہ 1 کروڑ پاؤنڈ دہشت گردی کے خلاف عراقی فورسز کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تھے۔