ماضی کے حکمرانوں نے صرف دعوے کئے، ہم نے ترقی کے ریکارڈ قائم کئے۔ شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف وعدے اور دعوے کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔پیر کولاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے، عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔حکومت نے توانائی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے ،لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور توانائی بحران سے نجات کا وعدہ بھی پورا کر دیا ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے بھرپور جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے۔