محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن درست کروانے کے لئے آئندہ چند روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ اپنے مشکوک( غیر قانونی) باﺅلنگ ایکشن کو درست کروانے کے لئے آئندہ چند روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔ بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال ہورین اور باﺅلنگ کوچ کیرل کرو انگلینڈ میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ لیں گے ۔ وہ سنیل نارائین کے باﺅلنگ ایکشن پر بھی کامیابی سے کام کرچکے ہیں ۔جبکہ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود جو کہ پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں ان کے باﺅلنگ ایکشن کے جائزہ کے دوران وہاں موجود ہوں گے ۔بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال اور کیرل کرو محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد اس کی درستگی کے لئے ایک ایکشن پلان بنائیں گے جس پر اظہر محمو،علی ضیاء،سجاد اکبر ،سلیم جعفر اور علیم ڈار پر مشتمل کمیٹی عمل در آمد کروائے گی ۔کمیٹی پی سی بی کی محمد حفیظ کو باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے انٹرنیشنل لیبارٹری میں بھجوانے سے قبل پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھی لے گی ۔