برطانیہ میں شدیدبرف باری کی لپیٹ میں، نظام زندگی کومفلوج ہو کر رہ گیا۔

برطانیہ میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک جام اورشاہراہوں پرگاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔برطانوی خبررساں اداروںکے مطابق لوٹن اوربرمنگھم سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ،ٹرینیں روک دی گئیں،پروازیں منسوخ، کئی ایئرپورٹس بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔برف باری کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند کر دئیے گئے ہیں اورکئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع اور بجلی غائب ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مزیدایک فٹ برف پڑنے اورپارہ منفی 12 تک گرنے کاامکان ہے۔