سینیٹ کا اجلاس: حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں

سینیٹ کا اجلاس آج تین بجے ہوگا حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل آج اجلاس میں پیش کیا جانا تھا تاہم سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈہ تیار کرلیا گیا ہے جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل شامل نہیں کیا گیا. پرائیویٹ میمبرز ڈے ہونے کے باعث بل ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا. بل کل سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل چار مرتبہ بل سینیٹ سے موخر ہو چکا ہے.