بھارتی نے جعلی آپریشن کے دوران پانچ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں قابض فوج جعلی آپریشن کر رہی ہے، جہاں گھر گھر جا کر کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ضلع بارہ مولہ میں جعلی آپریشن کے دوران پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے، وادی کے بہت سے اضلاع میں نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں، جہاں مظلوم کشمیری بھارتی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں، دوسری جانب سری نگر میں پیلٹ گنز کے استعمال پر ڈاکومنٹری بنانے والے فرانسیسی صحافی کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے، جس پر جعلی ویزا رکھنے کا الزام عائد کر دیا گیا، اتنے ظلم کے باوجود بھی کشمیر کی حکومت اور انتظامیہ کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے اور خاموشی سے تماشہ دیکھ رہی ہے، لیکن بھارتی افواج اپنے ظلم سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی