بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹاپ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا کیلئے اپنا کپتان تبدیل کر لیا، شکیب سے قبل کپتانی کی ذمہ داری تمیم اقبال سنبھال رہے تھے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم2011 سے ٹائیگرز کی قیادت کررہے تھے، لیکن اب سلیکشن کمیٹی نے شکیب الحسن کو کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اہم تبدیلی کردی، بورڈ نے خواہش ظاہر کی کہ مشفق الرحیم بیٹنگ پر زیادہ توجہ دیں۔ خیال رہے کہ مشفق کی قیادت میں بنگلہ دیش نے 34 ٹیسٹ میچز کھیلے، سات جیتے، 18میں شکست کھائی جبکہ باقی نو ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے