مقبوضہ بیت المقدس کے متنازعہ فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

مقبوضہ بیت المقدس کے متنازعہ فیصلے کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے باہر لبنانی اور وہاں مقیم فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، حکومت کی جانب سے سکیورٹی سخت تھی، جس کے باوجود مشتعل مظاہرین نے سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی، جس پرمظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا، مظاہرین نےامریکی پرچم اور امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، دوسری جانب غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے فلسطینی علاقوں میں بھی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک اسرائیلی پولیس اور فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم چار فلسطینی جاں بحق اور 1200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں