لمبے لمبے بھاشن اور تالیوں سے عزت نہیں ملتی لوگ دل سے عزت کریں۔ حمزہ شہباز
لاہورمیں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم اور اجالے آرہے ہیں، لمبے لمبے بھاشن اور تالیوں سے عزت نہیں ملتی لوگ دل سے عزت کریں، 2008میں تعلیم کابجٹ63 ارب سے بڑھا کر 400گنا کر دیا گیا ہے، ہم لوگ انتشار میں پھنس چکے ہیں،، ہم خود ہی پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں، ہمیں خیال رکھنا ہوگا کہ ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں عوام کی بھوک اور بچے کی ماں کا احساس کرو، خدارا اس ملک پر رحم کرو میری باری آئے یا نہ آئے ملک کی ترقی کی باری آنے دو، ملک کے دشمنوں کو یہ بات چبھتی ہے کہ ملک لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے کیوں نکل گیا ؟سی پیک منصوبہ کیوں آیا؟ دھرنوں کی سیاست کو فروغ دینے والو آپس میں اتحاد قائم کر لو پھر ہی ملک کے دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں،،تمام سیاسی جماعتیں ملک پر رحم کریں اور الیکشن کے انعقادپر اپنا کردار ادا کریں حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست سچ پرمبنی ہونی چاہئے اوراس کے لیے خدمت کاجذبہ ہوناچاہئے، مشرف دورمیں 8 سال تک ریکارڈ کھنگالنے کے باوجودہمارےخلاف کچھ نہیں ملا،350 ڈیم بنانےکادعویٰ کرنے والے عمران خان نےایک ڈیم بھی نہیں بنا سکے