امریکی شہر نیویارک کے ایک بس ٹرمینل میں دھماکہ, تین افراد زخمی

نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل علی الصبح ہونے والے زور دار دھماکے سے گونج اٹھا،، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے،واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،، سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا،، جس کی شناخت ستائیس سالہ بنگلادیشی شہری عقائداللہ کے نام سے ہوئی ہے،، جو گذشتہ سات سال سے امریکا میں مقیم تھا،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف کے مطابق عقائداللہ بم کے قبل از وقت پھٹ جانے کے باعث زخمی ہوا،، اس نے اپنے جسم کے ساتھ ایک پائپ بم بھی باندھا ہوا تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے،، نیویارک کے پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کا شمار امریکا کے بڑے ٹرمینلز میں ہوتا ہے، جہاں سے سالانہ چھ کروڑ پچاس لاکھ افراد سفر کرتے ہیں