آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات کی دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ،،ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،،،ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی کی صورت حال سمیت دہشت گردی سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا