انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان, روپے کی قدر میں گراوٹ کی وجہ تجارتی خسارہ, معاشی تجزیہ کار
انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر کم ہونے سے ڈالر نے پر نکال لیے۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں تین روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے پچیس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو آٹھ روپے پچیس پیسے پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین نے روپے کی گرتی قدر کو حکومت کی تجارتی خسارہ بڑھنے سے روکنے میں ناکامی کو قرار دیا ہے جس کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں اٹھانا پڑے گا,ماہرین معیشت کہتے ہیں موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کا کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا جو معشیت پر برا اثر ڈالے گی