برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی کا معاملہ، ووٹنگ ملتوی
لندن: برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے پر ووٹنگ ہار کے پیشِ نظر وزیراعظم تھریسامے نے ملتوی کر دی، ادھر یورپئین کورٹ آف جسٹس نے فیصلے میں کہا ہے کہ برطانیہ بریگزٹ پر اپنا فیصلہ واپس لے سکتا ہے۔برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر وزیر اعظم تھریسامے نے بریگزیٹ ڈیل پر ووٹنگ ملتوی کر دی۔ سو سے زائد کنزرویٹو ایم پیز بریگزٹ کے خلاف تھے، برطانوی وزیراعظم کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے ووٹنگ ملتوی کر دی