قومی اسمبلی کا اجلاس دوہفتے جاری رہے گا
قومی اسمبلی کا اجلاس دوہفتے جاری رہے گا حکومت اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی اور اجلاس کے لیے سازگار ماحول رکھنے میں تمام جماعتیں کردار ادا کریں گی وزیر اعظم کے پیغام سے پارلیمانی جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے قانون سازی کے سلسلے میں اپوزیشن کو اعتماد میںلیا جائے گا اپوزیشن عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی اس امر کا اظہار پیر کو قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے مجالس قائمہ کی تشکیل پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کمیٹی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں پارلیمینٹ ہائوس میں ہوا حکومت اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ مجلس عمل ، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں ووفاقی وزراء نے شرکت کی سیاسی رہنمائوں میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، سید نوید قمر ، رانا تنویر حسین، مولانا عبدالواسع اور دیگر شامل ہیں ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں پرامن ماحول میں کاروائی منعقد کرنے کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی حکومت نے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا دونوں اطراف سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے پوری قوم کی نظر پارلیمینٹ پر ہیں ایوان میں سازگار ماحول کے لیے تمام جماعتیں کردار ادا کریں گی حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے گی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے بھی پارلیمانی آداب والی روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایشوز کو اٹھایا جائے گا متعلقہ وزراء پارلیمانی بزنس کا جواب دینے کے لیے ایوان میں موجودگی کو یقینی بنائیں گے دونوں اطراف سے ہر صورت تلخی سے بچنے کی کوشش کی جائے گی قومی اسمبلی کا اجلاس 21دسمبر تک جاری رہے گا عوامی مفاد کی قانون سازی اتفاق رائے سے متوقع ہے ۔