کراچی: سرکلر ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آج سے کارروائی کا آغاز
شہر قائد کا حسن بحال کرنے کا مشن، سرکلر ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آج سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، توڑ پھوڑ کیلئے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی۔عدالتی احکامات پر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا کام بھی شروع ہو گیا، تاہم غریب آباد میں کے سی آر کی زمین پر قائم غیر قانونی فرنیچر مارکیٹ مسمار کرنے کے بجائے دکانیں خالی کرنے کی مہلت دے دی گئی، دکانداروں نے از خود تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں۔ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے 36 ویں روز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کورنگی اور پاک کالونی میں بھی تجاوزات کو مسمار کیا۔