خواتین کو خاموش رہنے کے عوض رقوم کی ادائیگی کا معاملہ ڈیموکریٹ پارٹی اور پراسیکیوٹرز نے غلط طور پر پیش کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اداکارہ اور ماڈل کو خاموش رہنے کے عوض رقوم کی ادائیگی کا معاملہ غلط طور پر اچھالا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کے سابق اٹارنی مائیکل کوہن کی جانب سے اداکارہ سٹارمی ڈینیئل اور ماڈل مک ڈوگل کے معاملوں میں ادا کی جائے والی رقوم ایک سادہ سا نجی لین دین تھا، جسے مخالف ڈیموکریٹ پارٹی اور پراسیکیوٹرز نے غلط طور پر پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا تھا بھی تو یہ بھی یہ ایک سول کیس تھا اگر اس کا موازنہ ان کے پیش رو ڈیموکریٹک پارٹی کے براک اوباما کی 2008 ءکی انتخابی مہم سے منسلک مالی خلاف ورزیوں سے کیا جائے۔لیکن صدر ٹرمپ نے کہا کہ اداکارہ سٹورمی ڈینیئل اور ماڈل مک ڈوگل کے حوالے سے وکیل نے درست اقدام کیا تھا۔ اگر اس نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کی ذمہ داری وکیل پر عائد ہوتی ہے مجھ پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوہن صرف اپنی سزا میں تخفیف کی کوشش اور ان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے اپنے سابق وکیل کوہن کے بارے میں یہ تبصرے اس کے بعد سامنے آئے ہیں جب جمعہ کو وفاقی پراسیکیوٹرز نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے وکیل نے ان کی ہدایت اور معاونت کے ساتھ ، جو اس وقت ایک صدارتی امیدوار تھے، 2016ءکے انتخابات سے فوری پہلے بہت بڑی رقوم خاموشی سے ادا کی تھیں۔