یورپی یونین کا میانمار پرپابندیاں لگانے پر غور
یورپی یونین نے میانمار میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوںکے باعث بعض اس ملک کے کچھ فوجی اور پولیس افسران پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں وزراءنے ایک بیان میں میانمار کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا اور واضح کیا کہ عالمی جرائم کی عدالت میانمار کی حکومت کے خلاف ایک خود مختار ڈھانچے کا قیام عمل میں لائے۔اطلاعات کے مطابق یورپی یونین میانمار پر اسلحے کی خرید پر پابندی ، بعض اعلی فوجی افسران پرسفری پابندیاں لگانے اور ان کےاثاثے منجمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔