مری کے قریب گھرمیں آتشزدگی سے سامان جل کر راکھ ہوگیا
مری کے قریب گھرمیں آتشزدگی سے سامان جل کر راکھ ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق گلیات کی یونین کونسل نگری بالا میں فرید نامی شخص کا دوکمروں پرمشتمل گھررات کے وقت آگ کی لپیٹ میں آگیا جس سے فرنیچر سمیت دیگر سامان جل گیا۔ متاثرہ خاندان کو عارضی طور پر دوسرے گھر منتقل ہونا پڑا جو پریشانی میں مبتلا ہے فوری طور پر آتشزدگی کے اسباب کا علم نہ ہوسکا۔