وزیراعظم عمران خان نے یوسف بیگ مرزا کو معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز مقرر کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے یوسف بیگ مرزاکی بطور معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرزتقرری کر دی ہے،کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یوسف بیگ مرزا کو معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرزمقرر کر دیا ہے، ان کی تقرری 7دسمبر سے تصور ہوگی ۔کابینہ ڈویژن سے جاری وفاقی کابینہ کے ارکان کی تازہ ترین فہرست کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 42 ہوگئی ہے جن میں 24 وفاقی وزراء،6 وزراءمملکت ، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی ہیں۔