شاہراہ فیصل پر تیز رفتار آئل ٹینکر الٹنے سے ٹینکر میں موجود تیزاب سڑک پر بہہ گیا
شاہراہ فیصل پر فلک ناز اپارٹمنٹس کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں موجود تیزاب سڑک پر بہنے لگا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ٹینکر کو ہٹانے کے بعد سڑک کی پانی سے صفائی کی گئی۔