لاپتاشہری کی عدم بازیابی کیس: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی انٹراکورٹ اپیل سننے سے معذرت
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی عدم بازیابی سے متعلق کیس میں افسران پر 20 لاکھ روپے جرمانے اور تنخواہ کٹوتی کے حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سننے سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی عدم بازیابی سے متعلق کیس میں افسران پر جرمانے اور تنخواہ کٹوتی کے حکم کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے انٹراکورٹ اپیل سننے سے معذرت کر لی ۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس گل حسن اورنگزیب پر ڈویژنل بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سنگل بنچ نے میرے فیصلے پرانحصارکیااس لیے اپیل نہیں سن سکتا،اپیل پرسماعت کیلئے سپیشل بنچ تشکیل دیاجائےگا،سیشل بنچ آئندہ ہفتے کیس کی سماعت کرے گا۔