انصاف کرنے والے اداروں کو مضبوط کرتے ہیں: چیف جسٹس
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے کہا انصاف کرنے والے اداروں کو مضبوط کرتے ہیں، خامیوں پر قابو پاکر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی اور دیگر صوبوں میں سپریم کورٹ کی ضروریات بڑھ گئی ہیں، سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی اشد ضرورت تھی، عمارتیں ادارے نہیں ہوتے، انصاف کرنے والے اداروں کو مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوا، اس ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتیں عطا کیں، خامیوں پر قابو پا کر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔