نیکٹا کو مزیدموثر، فعال بنانے کیلئے مارچ میں نیا منصوبہ لایا جائے گا،وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی
داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ایوان کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لئے اگلے سال مارچ میں نیا منصوبہ لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی توجہ کا محورہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے بتایا کہ میثاق معیشت تشکیل دینے کےلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام شراکت داروں کو مل بیٹھنا چاہیے۔ ایوان میں آج متعدد بل پیش کئے گئے۔ ان میں آئینی ترمیم کا بل 2018، آرٹیکل 25 بی، 51، 63 بی ،92 اور 106 سی پاکستان سائیکالوجی کونسل بل 2018، انتخابی ترمیمی بل 2018، وکلا اور بار کونسلوں کا ترمیمی بل 2018 اور آئینی ترمیم کا بل آرٹیکل 106 شامل ہیں۔
ایوان کا اجلاس اب کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔