افغانستان: دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب آج ایک خودکش حملے میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں افغانستان کے خفیہ ادارےکے اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے سے گزرنے والے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قافلے کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا۔