وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔ مولانا طارق جمیل وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔اس سے قبل چند روز قبل بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے سمپوزیم سے مولانا طارق جمیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے کے اعلان پرعمران خان کوسلام پیش کرتا ہوں، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔