نیب نےمریم اورنگزیب کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی
نیب نے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی ، مریم اورنگزیب پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف بھی نیبنے انکوائری شروع کر دی ، مریم اورنگزیب پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، مریم اورنگزیب پر غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے، مریم اورنگزیب کے خلاف شکایات موصول ہوئیں جس پر انکوائریشروع کر دی گئی ہے، مریم اورنگزیب نے پریس انفارمیشن اور پیمرا میں اپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا تھا، ان کے ساتھ ساتھ جتنے بھی پریس انفارمیشن کے افسر تھے انہیں بھی طلب کیا جائے گا،اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کےلئے اداروں کو خطوط بھی لکھے جارہے ہیں اور مکمل معلومات حاصل کی جائیں گی، مریم اورنگزیب مسلم لیگ(ن) کی ترجمان بھی ہیں اور اب نیب کا شکنجہ مضبوط ہوتا جارہا ہے، مریماورنگزیب کے معاملے میں ان افسران کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے، سابق (ن) لیگ کی حکومت میں یہ وزیر مملکت بھی تھیں، انہوں نے متعدد بڑے فیصلے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پیمرا میں کئے تھے، نیبذرائع کے مطابق اس معاملے میں بڑے پیمانے پر بڑے افسران بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔