اب ڈو مور ہمیں نہیں ہم دوسروں سے ڈومور کا مطالبہ کریں گے، شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ حق پر کھڑے رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اب ڈو مور ہمیں نہیں ہم دوسروں سے ڈومور کا مطالبہ کریں گے معاشرتی ترقی کے لیے ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا،انہوں نے کہا کہ محبت، اخوت اور انسانی ہمدردی وقت کا اہم تقاضا ہیں غریب وہ نہیں جس کے پاس پیسے نہیں بلکہ غریب وہ ہے جو اللہ اور اللہ کے رسولۖ کو نہیں جانتا اور انسانیت سے ناواقف ہے آج ہم جس نہج پر جا رہے ہیں یہ شاید ہمیں دنیا میں تو کامیابی دے دے لیکن آخرت میں شاید نہ ملے آج ہمارے امتحانات اس لیے بڑھ رہے ہیں کہ دنیا میں اکنامک سسٹم نمبروں کا ، ایجوکیشن سسٹم غیروں کا سوشل سسٹم غیروں کا ہماری بنیاد اور عقائد کدھر گئے ہماری سوچ اور فکر کو کیا ہوا آج سوا سات ارب اشرف المخلوقات میں سے ڈیڑھ پونے دو ارب مسلمان ہیں وہ مسلمان جس نے دنیا کو شعور اور سوچ دی دنیا کو تمام علوم سے واقفیت دی آج وہ اپنی سوچ فکر میں غیروں کے تابع ہے ۔ معاشرتی ترقی کے لیے ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا آئیں واپس اپنی بنیاد کی طرف آئیں آئین اولادوں کی ایسی تربیت کریں کہ حق کے لیے کھڑے ہوں جب تک آپ کے دل میں اللہ کا خوف ہے دنیا کی باقی طاقتیں آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔ معاشرے میں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے آج ہمیں سوچنا ہے کہ ہم کیوں اپنی بنیادوں سے ہٹ گئے ہیں مہذب ہوئے بغیر کبھی کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی۔حق پر کھڑے رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اب ہمیں کوئی ڈو مور نہیں کہے گا مذہبی تفریق سے نکل کر ہی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ہمیں ''میں '' سے نکل کر ہم کی طرف جانا ہے عزتیں مال و دولت اور عہدوں رتبوں میں نہیں ہے پیسہ کسی کو عزت نہیں دے سکتا آئیں آج عہد کریں ہم نے انسان کو انسان سمجھ کر عزت دینی ہے ، شہریار آفریدی نے کہا کہ تعلیم کا مقصد اگر ڈاکٹر، انجینئر اور سول آفیسر بننا ہے تو غلط ہے، تعلیم کا مقصد مہذب اور ہمدرد انسان بننا تھا لیکن دنیا اس مقصد میں ناکام ہوا ہے، اس کا مقصد مہذب انسان بننا ہے، آج مذہب، مسلک، زبان اور علاقے کے نام پر انسان انسان کا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سماجی اور معاشی نظام غیروں کا ہے، مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں، مسلمان واپس اپنی بنیادوں کی جانب آئیں اور حق کے لیے کھڑے ہوں، ہم نے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر دنیا کا مقابلہ کرنا ہے۔شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہے، جو ریاست کو عزت دے گا ہم اس کو عزت دیں گے، اور جو ریاست کو چیلنج کریگا ریاست بھی ان سے نمٹے گئی۔تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ جنہوں نے ریاست کی زمین پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف آپریشن ہے، یہ آپریشن ذاتی ملکیت والوں کے خلاف نہیں ہے۔