ڈیمز فنڈ میں ساڑھے 76 لاکھ روپے کے مزید عطیات
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ میں ساڑھے76 لاکھ روپے کے مزید عطیات پیش کئے گئے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سیدہ طاہرہ صفدر نے چیف جسٹس کو جج صاحبان اور ماتحت عملے کی جانب سے 24لاکھ 55 ہزار 589 روپے کا چیک پیش کیا جبکہ کوئٹہ کے ایک شاپنگ سنٹر کے مالک نے 50 لاکھ اور وکیل راجہ رب نواز نے 2 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ چیف جسٹس نے کہا بر طانیہ کے بعد کوئٹہ میں ڈیمز فنڈ کے حوالے سے اچھا رسپانس ملا۔