اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں،انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے:وزیرِاعظم عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماراعہد ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے، طالب علموں کے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر ہمارے پیغمبر آنحضرت ۖ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں, تاکہ انکی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکے , آنحضرتۖ کی سیرت طیبہ پر ریسرچ کے فروغ کے لئے ملک کی تین بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے, ملک میں تین طرح کے نظام تعلیم نے مسائل کو جنم دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔ وزیراعظم نے اس امر کا اظہار منگل کو اسلام آباد میں کیڈٹ کالج مستونگ کے طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے جنہوں نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔ملاقات میں طلبا کی جانب سے مختلف موضوعات پر وزیرِ اعظمسے بات چیت کی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اسکی سوچ سے ہوتی ہے، جو انسان جتنے بڑے خواب دیکھتا ہے، جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کے لئے تیار کرتی ہے، انھوں نے کہا کہ انسان جب تک محنت جاری رکھتا ہے وہ اتنا ہی بڑا شخص بنتا جاتا ہے، انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے، اچھا اور برا وقتزندگی کا حصہ ہوتے ہیں۔ برا وقت انسان کو سبق سکھاتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور زیرِ زمین پانی کی سطح کے مزید نیچے جانے سے یہ مسئلہ اور بھی سنگین ہو چکا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے: وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں تین طرح کے نظام تعلیم نے مسائل کو جنم دیا ہے۔ مختلف طبقوں کے لئے مختلف نظام تعلیم کی کسی معاشرے میں گنجائش نہیں ہوتی۔ ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔ مختلف وجوہات کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان ملک کے باقی حصوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خصوصا طالب علموں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کی جائے اور انکو وظائف دے کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔ ویلیج لیول پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پس ماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں سپورٹس کا نیا نظام لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے۔ طالب علموں کے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر ہمارے پیغمبر آنحضرت ۖ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں تاکہ انکی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ آنحضرتۖ کی سیرت طیبہ پر ریسرچ کے فروغ کے لئے ملک کی تین بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے۔