سوئی سدرن کاسی این جی سٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ
سوئی سدرن نے سی این جی سٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان سوئی سدرن کے مطابق بجلی پیدا کرنیوالی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے اور سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے آج بدھ کو سوئی سدرن کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے نمائندہ سی این جی ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا ہے کہ آئے دی سی این جی کا ناغہ ختم کیا جائے گیس فراہم نہ کی گئی تو شاہراہ فیصل بند کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق گیس کی بندش کا سبب مختلف گیس فیلڈز میں ٹیکنیکل فالٹ قرار دیا جا رہا ہے لیکن یہ فالٹ پچھلے ایک ہفتی بلکہ 10دن سے کم از کم ایک فیلڈ میں جاری ہے مگر اس کی مرمت نہیں کی گئی گیس کی بندش کا دائرہ کراچی کی بڑی بڑی صنعتوں تک پھیل گیا ہے جسکا مطلب ہے کہ ان بڑی صنعتوں کو بند کر دیا گیا ہے۔