عمران خان قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں دوسرے روز بھی شریک نہ ہو سکے
وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں دوسرے روز بھی شریک نہ ہو سکے وزیر اعظم کے وقفہ سوالات کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت نہ ہو سکی ہے قومی اسمبلی کا 6واں سیشن جاری ہے وزیر اعظم عمران خان منگل کو دوسرے روز بھی اجلاس میں شریک نہ ہوسکے توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ رواں سیشن میں وزیر اعظم کی طرف سے وقفہ سوالات میں براہ راست جوابات دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا دو اجلاس ہو چکے ہیں رواں سیشن میں وزیر اعظم نہ آسکے۔