شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے رکن خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ پارلیمینٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے گذشتہ روز ملاقات میں شہباز شریف نے اسد قیصر سے بغیر کسی تاخیر کے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی ۔جبکہ دوسری جانب حکومت نے پی اے سی کا تنازع حل کرنے کیلئے پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی بدھ کو اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔