اسلام آباد ضلعی انتظامیہ ، بغیر ہیلمٹ پٹرول نہیں ملے گا
اسلام آباد: شہر میں ٹریفک جام کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے صبح اور شام کے مخصوص اوقات میں بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ شہر میں لگے بڑے بڑے بل بورڈز بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو جس نے ہیلمٹ نہ پہنا ہو پٹرول نہ دیا جائے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سال 2018ء میں موٹر سائیکل کے 68 حادثات ہوئے جن میں بغیر ہیلمٹ کے 75 فیصد مسافر ہلاک ہوئے۔