پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں۔پاکستان میں 10سال کے طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گئی۔ سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ سری لنکن کپتان کرورارتنے کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہےاس لیے پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں، ہماری کھلاڑی اس کنڈیشنز میں کھیلنےکے عادی ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے پر خوشی ہے، عثمان شنواری اور عابد علی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، کوشش کریں گے کہ جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کریں۔ یاد رہے کہ شاہین اور آئی لینڈرز ایک دوسرے کے خلاف جیت کے لیے پرعزم ہیں جبکہ دونوں ٹیموں نے گذشتہ روزبھرپور پریکٹس بھی کی تھی۔پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سری لنکا کی ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی تھی تاہم رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔ میڈیا کو سری لنکن ٹیم کی کوریج سے روک دیا گیا۔ حکام کے مطابق پی سی بی آفیشل کو سری لنکن ٹیم کے استقبال کے لیے پاسز جاری کیے گئےتھے جبکہ سری لنکن ٹیم کی سہولت کے لیے ایف آئی اے کا ایک کاونٹربھی قائم کیا گیاتھا۔سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔