نیب نے مختلف انوسٹی گیشنز اور چار انکوائریوں کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے مختلف انوسٹی گیشنز اور چار انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آئی ڈبلیو آر ایم ڈی پی محکمہ آبپاشی بلوچستان عبدالحمید مینگل کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ عبدالحمید مینگل اور دیگر پر نوری گورج انٹی گرینڈ اسکیم میں کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق نیب نے بلوچستان کے محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر نوری گورج انٹی گریٹڈ سکیم کا غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کاالزام ہے۔ غیرقانونی ٹھیکے سے قومی خزانے کو 216.294 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں2 انوسٹی گیشنزکی منظوری دے دی گئی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزکٹو بورڈ نے انیٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ریونیو ڈپارنمنٹ اسیکم 33 گلزار ہجری کراچی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی۔