بھارتی شہریت سے متعلق نئی قانون سازی مسلمانوں کو تنہا کرنے کی مذموم سازش ہے:صدر
آج اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیراہتمام منعقدہ تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہونے اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو شکست دینے کے نتیجے میں سیاحت کا شعبہ ترقی کررہا ہے ۔صدرنے کہاکہ دوہزار چودہ، پندرہ میں پندرہ سے سولہ ہزار سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا تاہم اس سال یہ تعداد بیس لاکھ سے زائدہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ فنون اور دستکاریوں کو دنیا بھر میں پاکستان کے خوبصورت چہرے کو پیش کرنے کیلئے استعمال کیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی شہریت سے متعلق نئی قانون سازی اور اس سے پہلے آسام میں اندراج کی مہم مسلمانوں کو تنہا کرنے کی مذموم سازش ہے۔