ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تقریب حلف براداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری میں عسکری، سیاسی حکام نے شرکت کی، صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے حلف لیا۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ معاشی پالیسی سازی میں 30برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔