مودی میرے قتل کے منصوبے میں براہِ راست ملوث ہیں.گرپتونت سنگھ پنوں
خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی میرے قتل کے منصوبے میں براہِ راست ملوث ہیں، وہ سرکاری استثنیٰ کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے،مودی سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے منصوبے کی تحقیقات کے لئے ایف بی آئی کے سینئر ڈائریکٹر کے بھارت جانے پر سکھوں نے اظہارِ خیر مقدم کیا ہے۔سان فرانسسکو کے گولڈن برج پر سکھوں نے ریلی کے دوران ایف بی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سان فرانسسکو میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا آغاز 28جنوری سے ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف جرائم پر مودی پر مقدمہ چلائیں گے، مودی سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے ساتھی ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا۔کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔