ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہوگا، خواتین کو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائززکے لیے قرض تک رسائی بہترہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے اور اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے جبکہ 5 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔10 کروڑ ڈالر لیگل، ریگولیٹری اصلاحات پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ خواتین کو کاروبار کے لیے 5 کروڑ ڈالر کے قرضے دیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ مالی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔