تحریک انصاف کے رہنما کا بڑا اعلان،پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے تیار

Dec 11, 2024 | 15:29

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات ہم کسی کے ساتھ بھی کرنے کو تیار ہیں، قانون اور آئین کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ معاملہ اب تحریک انصاف کا نہیں پوری قوم کا ہے، ہم اپنی مزاہمت جاری رکھیں گے۔پشاور ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ  ایف آئی آر کا مقصد سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ  ہمیں اس ملک میں اپنے حقوق اور جمہوریت کیلئے لڑنا ہے، قانون اور آئین کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ معاملہ اب تحریک انصاف کا نہیں پوری قوم کا ہے، ہم اپنی مزاہمت جاری رکھیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو لوگ 26 نومبر کو گرفتار کئے گئے ان کو 9 مئی کے مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے، جوڈیشل سسٹم کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، مذاکرات ہم کسی کے ساتھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کو جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے، ہمیں آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی افسردہ ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔

مزیدخبریں