وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات .ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی موجود بھی موجود تھے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے: وزیراعظم بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں : وزیراعظم ملاقات میں صوبہ ء بلوچستان کے امور پر تبادلہ ء خیال گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر کے توانائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے 23 ارب روپے کے پیکج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے : وزیراعظم کی شاہ غلام قادر سے گفتگو۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات
Dec 11, 2024 | 21:53