شاہ زیب قتل کیس:مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوبالغ ثابت ہونے پر بچہ جیل سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا. غلط میڈیکل رپورٹ پیش کرنے پر تفتیشی افسر اور پولیس سرجن کو بھی شوکاز نوٹس جاری ۔
شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، عدالتی حکم پر قائم میڈیکل بورڈ نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی، رپورٹ کے مطابق شاہ رخ جتوئی ستائیس نومبر انیس سو ترانوے کو پیدا ہوئے اس طرح ان کی عمر انیس سال سے زائد ہے، عدالت نے شاہ رخ جتوئی کے بالغ ثابت ہونے پر اسے بچہ جیل سے سینٹرل جیل میں منتقل کرنے کا حکم دیا، غلط میڈیکل رپورپیش کرنے پر تفتیشی افسراور پولیس سرجن کو بھی شو کاز نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں، عدالت نے مقدمے کا چالان پیش کرنے کے لیے پولیس کو سات روز کی مہلت دیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت انیس فروری تک ملتوی کردی ہے۔