ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی سنچری کے بعد ڈالر کی سنچری بھی مکمل ہوگئی، ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے.
معاشی ماہرین جن خدشات کا اظہار کررہےتھے وہ سامنے آگیا ہفتہ وار تعطیل کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوا تواوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے کے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ میں روپے کے مقابلے میں ایک سو روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میںدس پیسے کے اضافہ کے بعد ڈالر کی قیمت اٹھانویں روپے دس پیسے سے تجاوز کرگئی، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستاون لاکھ ڈالر کی نویں قسط کی ادائیگی کے با عث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ، دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق مالی سال تیرہ میں قرض نہ لینے کے باوجود ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث قرضوں میں چھ سے ساتھ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی کے نئے سونامی کا خدشہ ہے