پاکستان نے کشمیری نوجوان افضل گرو کو نامکمل شواہد کی بنیاد پر پھانسی دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا،،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی خواہشات کو دبانا چاہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں افضل گرو کی پھانسی پر انسانی حقوق کی تنظیموں میں بحث جاری ہے، کشمیری رہنماکی پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں اور کرفیو کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارت سے کشمیر میں کیے گئے غیر انسانی اقدامات کے فوری خاتمے اور حریت رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات کشمیری عوام کے حقوق اور خواہشات کے خلاف ہیں۔