لاہور ہائیکورٹ نے نئے صوبوں کی تشکیل کے لئے پارلیمانی کمیشن کےقیام کے حوالے سے صدر مملکت کا پیغام عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پنجاب کے عوام کی مرضی کے خلاف جنوبی پنجاب کونیا صوبہ بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کےقیام کے لئے قائم کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عبدالحئی گیلانی نے نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق بنانے گئے کمیشن کے قیام کے حوالے سے صدر مملکت کا پیغام عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواست کی سماعت تیرہ فروری تک ملتوی کر دی۔